میری سیاسی زندگی کا اہم کارنامہ:قمر الاسلام
گلبرگہ 27جولائی (ایس او نیوز ) سابق ریاستی وزیر الحاج ڈاکٹر قمر لاسلام نے کرناٹک اقلیتی کمیشن کی جانب سے سیول عدالت کی سب سے پہلی کارروائی کو تاریخ ساز اقدام قرقر دیتے ہوئے کمیشن کی چیر پرسن محترمہ بلقیس بانو اورکمیشن کے معزز ارکان کو مبارک باد دی ہے ۔الحاج قمر الاسلام نے کہا ہے کہ یہ انکی اپنی سیاسی زندگی کا ایک نایاب، اہم ترین اور مثالی کارنامہ ہیجسے انھوں نے اپنی وزارت کے دوران پایہ تکمیل کو پہنچایا ہے۔ اقلیتی کمیشن کو سیول عدالت کا درجہدئے جانے کے بعد اقلیتی کمیشن میں مختلف مقدمات اور شکایات کی سماعت کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے ۔ الحاج قمر الاسلام نے واضح کیا کہ کمیشن کے پہلء صدر نشین جناب رضی الدالدین گوڑ والا سے لے کر محترمہ بلقیس بانو تک جملہ 9قائیدین کو کمیشن کی صدارت کا موقع حاصل ہوا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ کمیشنکو سیول عدالت کا درجہ دلانے میں مسلسل کوشش ہوتی رہی اور اب یہ بات انکے لئے قابل فخر ہے کہ االلہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ اس عمل کو مکمل کروایا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر کی تمام اقلیتیں اب کمیشن کو حاصل اختیارات سے استفادہ کرسکیں گی ۔ انھوں نے کمیشن کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کی کمیشن کا صدر دفتر بنگلور میں ، لیکن اس کی کارکردگی کو حیدر اباد کرناٹک ، بمبئی کرناٹک ، میسور اور ریاست کے ساحلی علاقوں میں آباد اقلیتوں تک دینے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے متاثرہ اقلیتوں کو آواز دیہے کہ وہ اپنی شکایات لکھ کر پڑھ کر پیش کرنے کے بجائے کمیشن کے روبرو حلفیہ بیان AFFIDAVITکے ذریعہ پیش کریں ۔ تاکہ کمییشن ان شکایات کی سچائی جان سکے اور ان پر عمل کرسکے۔ انھوں نے بتایا کہ اس طرح بعد ازاں متعلقہ افسروں کو سمن جاری کرنے اور انافسروں سیحلفیہ جوابات حاصل کرنے میں کمیشن کو مدد ملے گی ۔ ان مسائل یا شکایات کا حل تلاش کرنے میں بھی کمیشن کو کافی مدد حاصل ہوگی۔ الحاج قمر الاسلام نے کمیشن کی اس کامیابی پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔